یکم اپر یل سے پٹرول کی قیمت میں 5.26 روپے فی لیٹر کمی کی سفارش
اسلام آباد (نامہ نگار) اوگرا نے یکم اپریل سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 26 پیسے کمی جبکہ ہائی اسپیڈ اور لائٹ ڈیزل میں اضافہ کی سفارش کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا ) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھیج دی ہے جس میں پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 26 پیسے کمی جب کہ 65 پیسے اضافے سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 99 روپے 10پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ اوگرا نے مٹی کا تیل 13پیسے اور لائٹ ڈیزل 55 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔