بلوچستان کی پسماندگی کا نقصان پاکستان کو ہوگا‘ عبدالقدوس بزنجو
کوئٹہ(نمائندہ نوائے وقت) وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان کی پسماندگی کا نقصان پاکستان کو ہو گا وفاق بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے فنڈ جاری کر ے، وزیراعظم پلاننگ کمیشن کو پی سی ون پر عمل کی ہدایت کریں، وفاق کا تعاون نہیں ہوگا توبلوچستان پسماندہ رہے گا ، ماضی میں بلوچستان کے عوام کو قوم پرستی کے نام پر لڑایا گیا ، بلوچستان کے عوام ایک دوسرے سے جدا نہیں ہیںوزیراعظم کہتے ہیں کہ ہم جیتیں تو ٹھیک ہے کوئی دوسرا جیتے تو وہ غلط ہے ،اگر گریبان میں دیکھنا ہے تو وہ اپنی جماعت کو دیکھیں وہ کہاں سے آئے ہیں ،یہ بات انہوں نے جمعہ کو وزیراعلی سیکرٹریٹ میں کھلی کچہری کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ،اس موقع پر صوبائی وزیرداخلہ میر سرفراز بگٹی،صوبائی وزیر سائنس و ٹیکنا لوجی پرنس احمد علی سمیت دیگر صوبائی وزرائ، مشیران بھی موجود تھے،وزیراعلی نے دور دراز علاقوں سے آئے سائلین کے مسائل سنے اور اہم نوعیت کی درخواستوں پر موقع پر احکامات جاری کئے جبکہ درجنوں درخواستیں مسائل کے حل کے لئے متعلقہ محکموں کو ارسال کیں، انہوں نے کہا کہ صوبے کے بے روز گار نو جوانوں کی پریشانی کا احساس ہے اس سلسلے میں مختلف محکموں کی خالی آسامیاں روزانہ کی بنیادوں پر اخبارات میںمشتہر کی جارہی ہیں نو جوان خالی آسامیوں پر درخواستیں جمع کروائیں ما ضی میں اہل امیداروں کے ساتھ نا انصافی ہوئی ، ایک ہفتے کے اندر میرٹ پر آنے والے امیدواروں کو آڈر دئیے جائیں گے ،معذور افراد کو بھی رجسٹر ڈ کر رہے ہیں اور انکے مسائل جلد حل ہونگے۔ وزیر داخلہ میر سرفرازبگٹی نے کہا کہ ڈیرہ بگٹی کی پانچ لیڈ ی ڈاکٹر فرائض سرانجام دینے کو تیا ر نہیں انکے خلاف محکمانہ کاروائی کی جارہی ہے ہم نے رحیم یار خان سے ڈاکٹر کو بلوایا ہے جسے عام طور پر دی جانے والی دو لاکھ کی تنخواء کی بجائے پانچ لاکھ روپے دیے جارہے ہیں سوئی میں آپریشن تھیٹر مو جود ہیں عوام کو بھی سمجھنے کی ضرورت ہے کہ وہ وقت سے پہلے خواتین کا مکمل چیک اپ کروائیں تاکہ کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
قدوس بزنجو