فاروق ستار اور مصطفی کمال کی ملاقات، اہم معاملات پر تبادلہ خیال
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال کے درمیان قائد اعظم محمد علی جناح ایئر پورٹ کے انٹر نیشنل لانج میں ملاقات ہوئی ہے ۔ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار اور پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال بیرون ملک روانگی کے لیے کراچی ائیرپورٹ پہنچے جہاں دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنمائوں کے درمیان ایئرپورٹ لائونج میں ملاقات ہوئی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کے بعد مصطفی کمال سعودی عرب جبکہ ڈاکٹر فاروق ستار اہلیہ کے ہمراہ نجی دورے پر دبئی روانہ ہوگئے۔
مصطفیٰ کمال‘ فاروق ستار