چیف جسٹس کی سربراہی میں لارجر بینچ آج مقدمات کی سماعت کرے گا
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سپریم کورٹ کراچی رجسٹری چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں لارجر بینچ آج(ہفتہ) اہم مقدمات کی سماعت کرے گا۔مقدمات کے حوالے سے لارجزبینچ تشکیل دے دیا گیا ہے ۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں لارجربینچ ہفتے کو ا ہم مقدمات کی سماعت کرے گالارجر بینچ میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس سجاد علی شاہ شامل ہونگے۔ بینچ انسانی اعضا کی غیر قانونی پیوند کاری سے متعلق معاملے کی بھی سماعت کرے گا ۔غیرقانونی پیوند کاری پرتمام صوبوں کے ایڈووکیٹ جنرلز کونوٹس بھی جاری کردیئے گئے جبکہ لارجر بینچ نکاسی آب کے منصوبوں کی ابتر صورتحال سے متعلق معاملے کی سماعت کرے گا۔ واٹر کمیشن میں فریق بننے سے متعلق مئیر کراچی وسیم اختر کی درخواست بھی سماعت کے لیے مقر کردی گئی۔ وزیر اعلی سندھ،چیف سیکرٹری،مئیر کراچی کو نوٹس جاری کیے گئے ۔ بینچ سندھ بنک کی سمٹ بنک میں انضمام اورپی آئی اے میں مسافروں کا سامان غائب ہونے سے متعلق کیس کی بھی سماعت کرے گا
ملاقات سماعت