وڈھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ لیویز اہلکار جاں بحق
کوئٹہ (این این آئی ) ضلع خضدار کی تحصیل وڈھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ لیویز اہلکار جاں بحق تفصیلات کے مطابق جمعہ کو خضدار کی تحصیل وڈھ بازار میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے لیویز فورس کے آپریٹر محمدقاسم کو قتل کردیا ، نامعلوم افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، لیویز نے لاش کو تحویل میں لے کرہسپتال منتقل کردیا ،جہاں پر لاش ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی واقع کے بعد لیویز اور پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ۔
لیویز اہلکار جاں بحق