سپرنٹنڈنٹ انجینئر واٹر بورڈ عبدالرحمن شیخ کو صدمہ
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) واٹربورڈ کے سپرنٹنڈنگ انجینئر بلک عبدالرحمن شیخ کی خوشدامن جمعہ کو انتقال کرگئی ،مرحومہ کو حیدر آباد میں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ نے مرحومہ کے انتقال پر دکھ اور افسو س کا اظہار کیا ہے ، انہوںنے عبدالرحمن شیخ ،مرحومہ کے اہل خانہ اور دیگر سوگواران سے تعزیت کرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تبارک تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت کرے۔