کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بائیس اضلاع میں بجلی بند ہونے سے تمام علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے تاہم متبادل ذرائع سے بجلی بحال کردی گئی۔
بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ سمیت بائیس اضلاع رات گئے بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے باعث تاریکی میں ڈوب گئے اور سرکاری عمارتوں میں بھی اندھیرے چھائے رہے۔ کیسکو ذرائع کے مطابق گدو تھرمل میں فنی خرابی کے باعث بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا تاہم اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ کوئٹہ شہر میں اتوار کی صبح متبادل ذرائع سے بجلی بحال کردی گئی۔ تاہم بعض علاقوں میں ابھی تک بجلی بحال نہیں ہوسکی.