گوجرانوالہ میں لوہا پگھلانے والی بھٹی پرکام کے دوران گرم لاوا گرنے سے پانچ مزدور بری طرح جھلس گئے۔
قلعہ دیدارسنگھ کے رہائشی یسین نے لوہا پگھلانے والی بھٹی لگا رکھی ہے جہاں پرکام کے دوران اچانک گرم لاوا مزدوروں پر گرگیا،جس سے پانچ مزدورمشرف، شہباز،تسلیم شاہ اور محمد نذیر بری طرح جھلس گئے انہیں طبی امداد کے لئے ڈسڑکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے تین مزدوروں کوتشویش ناک حالت کے باعث لاہور منتقل کردیا گیا۔