صلح جوئی پیغمبرانہ پیشہ ہے: گوہر مشتاق بھٹہ
حافظ آباد (نمائندہ نوا ئے وقت)صلح جوئی پیغمبرانہ پیشہ ہے۔ ہمیں درگزر کر کے امن کا درس دینا ہو گا۔ ڈی پی او گوہر مشتاق بھٹہ نے ضلع بھر کی مصالحتی کمیٹیوں کے عہدیداروں اور صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھانوں میں انصاف کی بروقت فراہمی کےلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں ۔ کسی قسم کی کرپشن اور کوتاہی کر برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ایسے مقدمات جن میں قانونی طور پر صلح ہو سکتی ہے ان میں ہم سب کو مل جل کر اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ تاکہ معمولی جھگڑوں سے بچا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن اور میرٹ سے ہٹ کر مقدمات کی تفتیش کرنے والوں کو نشان عبرت بنا دیں گے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی صدر طارق وڑائچ نے بھی خطاب کیا۔