TREASURE OF LIFE
انگریزی میں لکھی جانے والی کتاب’’Treasure of life‘‘مصنفہ زمرد سلطانہ کی پہلی تخلیق ہے۔ زمرد سلطانہ کی شاعری سمیت تین کتابیں اب تک منظر عام پر آ چکی ہیں۔ کتاب’’Treasure of life‘‘ یعنی ’’زندگی کاخزانہ‘‘ کی خوبی یہ ہے کہ اس میں ہر مذہب سے تعلق رکھنے والوں کی دلچسپی کا مواد موجود ہے۔یہ کتاب معلومات میں اضافے کے ساتھ ساتھ بہتر رہنمائی میں بھی معاون ثابت ہو سکتی ہے۔ دین اسلام اور دوسرے مذاہب پر تحقیق کرنے والوں کے لیے معلومات سے بھرپور یہ کتاب ایک شاہکار کی سی حیثیت رکھتی ہے۔کتاب کا انگریزی میں شائع ہونے کا ایک فائدہ یہ ہے کہ پاکستان کے علاوہ دوسرے ملکوں کے لوگ بھی بآسانی اس کتاب کا مطالعہ کر سکتے ہیں۔ کتاب میں اسلام ہی کیوں، اسلام کی خوبصورتی اور فوائد، خاتم النبین حضرت محمدؐ، قرآن مجید، اسلام کے پانچ ارکان، نماز کی اہمیت، زندگی کا مقصد، اسلام میں موت کا تصور، اسلام اور سائنس، حج، برقعہ اور نقاب، سود، اسلام کے بارے غلط فہمیاں،اسلام اور شدت پسندی، اسلام میں خواتین کے حقوق کے عنوانات سے ابواب میں تفصیلات دی گئی ہیں۔ اسلام کو سمجھنے کے لیے مسلمانوں کو ہی نہیں غیر مسلموں کو بھی اس کتاب کا تحفہ دینا چاہیے۔کتاب کی قیمت400روپے ہے۔ یہ کتاب تعمیر پاکستان پبلی کیشنز اینڈ فورم کی جانب سے شائع کی گئی ہے۔ کتاب تعمیر پاکستان پبلی کیشنز اینڈ فورم،11/16فیروز پور روڈ، لاہور سے دستیاب ہے۔0320-0112404اس نمبر پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔(تبصرہ:تہذین طاہر۔لاہور)