گیانا: پاکستان نے دوسرے ٹی 20 میں ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق گیانا میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے اور میزبان ٹیم کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دیا۔کپتان بابر اعظم نے شاندار 51 رنز کی اننگز کھیلی ان کی اننگز میں چار چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔گرین شرٹس کی پہلی وکٹ 46 رنز پر گری جب شرجیل خان 20 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، محمد رضوان 46 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔محمد حفیظ 6 رنز بنا کر ڈی جے براوو کا نشانہ بنے، فخر زمان نے 15 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے، حسن علی بغیر کوئی رن بنائے ہولڈر کو وکٹ دے بیٹھے، صہیب مقصود 5 رنز بنا کر چلتے بنے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے آل راؤنڈر جیسن ہولڈر نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور ڈی جے براوو نے دو وکٹیں حاصل کیں۔