صدر عارف علوی نے نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کو صاف اور سرسبز بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ہفتہ کے روز ایوانِ صدر اسلام آباد میں مون سون کی شجر کاری مہم کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل ملک کے قدرتی حسن کو محفوظ بنانے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائے .صدر مملکت نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کم کرنے ، آئندہ نسلوں کو صاف اور صحت مند ماحول دینے کیلئے درخت ضروری ہیں،پاکستان کو بے پناہ خوبصورتی اور قدرتی وسائل سے نوازا گیا ہے . انہوں نے کہاکہ ملک کے شمالی علاقوں کے خوبصورت مقامات کی جانب لاکھوں سیاح متوجہ ہوئے، سیاحوں کو ماحول صاف رکھنے ، آلودگی پھیلانے سے اجتناب کرنے کیلئے تعلیم کی ضرورت ہے، پاکستان کا ماحولیاتی نظام موسمیاتی تبدیلی ، گلوبل وارمنگ اور جنگلات کی کٹائی کی وجہ سے خطرے سے دوچار ہے ،ملک میں جنگلات میں اضافے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے. صدر مملکت نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ دنیا کے مختلف حصوں میں گلیشیر پگھلنے اور سیلاب کا سبب بن رہی ہے , پاکستان عالمی حدت سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملکوں میں شامل ہے۔صدر نے کہا کہ دنیا کورونا کی روک تھام اور بڑے پیمانے پر شجر کاری کے سلسلے میں پاکستان کی کامیابیوں کو تسلیم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بلین ٹری سونامی منصوبے کو ووٹوں کیلئے نہیں بلکہ آئندہ نسلوں کے تحفظ کیلئے شروع کیا گیا تھا۔خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کا رخ کرنے والے سیاحوں کی تعداد میں اضافے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں میں یہ شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے کہ وہ ان خوبصورت مقامات کو صاف ستھرا رکھیں.صدر مملکت نے ایوان صدر میں مون سون شجرکاری مہم 2021 کے تحت ایک پودا لگایا،مہم کے تحت ایوان صدر کے احاطے میں تقریبا 10 ہزار پودے لگائے جائیں گے.
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024