عالمی سطح پر مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے ایک وقت میں بیک وقت چار ڈیوائسز میں واٹس ایپ کی سہولت متعارف کرائی ہے.
واٹس ایپ متعدد قسم کے نئے فیچرز کو متعارف کروانے کے ذریعے اپنے پلیٹ فارم کو ایک نئی شکل دے رہا ہے۔ ان ہی فیچرز میں سے ایک واٹس ایپ کا نیا ملٹی ڈیوائس فیچر ہے۔حال ہی میں واٹس ایپ کی جانب سے بیٹا ورژن صارفین کے لیے ملٹی ڈیوائس فیچر متعارف کروایا گیا ہے لیکن سوال یہ ہے کہ اس فیچر کے بعد واٹس ایپ ویب استعمال کرنے والے صارفین کے لیے کیا تبدیلیاں آئیں گی؟ اس حوالے سے واٹس ایپ ترجمان کا بیان غیر ملکی میڈیا میں شائع کیا گیا ہے۔