نوجوان وکلاء کے لئے رہنمائی کا مظاہرہ قابل ستائش ،عبدالعزیز خان
کبیروالا(نامہ نگار) نوجوان وکلاء کے لئے رہنمائی اور خوشدلی کا مظاہرہ قابل ستائش ہے،شعبہ وکالت میں آگے بڑھنے اور ترقی کی منازل طے کرنے میں ’’سینئرز ‘‘ کا احترام اوراپنے پیشہ وارانہ فرائض کی دیانتدارانہ انجام دہی ’’کلیدی ‘‘ اہمیت کے حامل ہیں،ان خیالات کااظہار سابق ممبر پنجاب بارکونسل عبدالعزیز خان نے بار ایسوسی ایشن کبیروالا کی جانب سے نوجوان وکلاء اور نئے ممبران کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ اور چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔