تعلیمی بورڈ ملتان میں شجرکاری مہم کا افتتاح ایک ہزار پودے لگانے کا ہدف
ملتان (خصوصی رپورٹر) ایچ ای ڈی نے تمام تعلیمی بورڈز کو پودے لگانے کا ہدف دے دیا ہے اس سلسلے میں ملتان بورڈ کو ایک ہزار پودے لگانے کا ہدف دیا گیا ہے منصوبے کا افتتاح گزشتہ روز چیئرمین بورڈ میاں نواز نے کیا اس موقع پر سیکرٹری بورڈ طاہرہ کلثوم ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن رؤف کھوکھر آر ای انجینئر سلیم رضا بلوچ سٹیٹ آفیسر ناصر شمسی صدر ایمپلائز یونین ملک نثار احمد سینئر نائب صدر یونس صدیقی ملک رمضان اور دیگر بھی موجود تھے۔