عید الاضحی ( ہفتہ) کو مذہبی جوش و خروش سے منائی جائے گی، ملک بھر میں حکومتی ایس او پیز کے مطابق نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوں گے جبکہ ا س موقع پر کروڑوں فرزندان اسلام سنت ابراہیمی ادا کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کریں گے۔عید الاضحی کے موقع پر امن و امان کی صورتحال قابو میں رکھنے کیلئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت حساس مقامات پر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر کے انہیں ڈیوٹی پر موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔علاوہ ازیں ریسکیو 1122 و عملہ صفائی کے اہلکار بھی ڈیوٹیوں پر حاضر رہیں گے۔اسی طرح تمام سرکاری ہسپتالوں کا ایمرجنسی سٹاف کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے عیدالاضحی کے سلسلہ میں وفاقی و صوبائی حکومتوں نے آج 31جولائی جمعہ سے لے کر2اگست تک عام تعطیلات کا اعلان کیاہے جس کے باعث تمام سرکاری، نیم سرکاری، نجی ادارے، بینک، عدالتیںبھی بند رہیں گے۔جہانیاں شہر،ٹھٹھہ صادق آباد اور گردونواح میں عید الاضحی کے 200سے زائد چھوٹے بڑے اجتماعات ہوں گے حکومت کی ہدایت پر نما ز عید کی ادائیگی کے موقع پر ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا، جامع مساجد، پارکس، کھلے مقامات پر قائم عید گاہوں کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایاگیاہے جہاں بڑی تعداد میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے باوردی اور سادہ پوش اہلکار تعینات کئے گئے ہیں تاکہ شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جا سکے۔ اسی طرح حکومتی ہدایات کی روشنی میں ریسکیو 1122 اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ، ضلعی حکومتوں، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، ٹی ایم ایز و ٹا¶نز کے عملہ صفائی کی چھٹیاں بھی منسوخ کر کے انہیں ڈیوٹی پر حاضر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے نیز عملہ صفائی کو خصوصی ٹرانسپورٹ بھی فراہم کر دی گئی ہے تاکہ قربانی کے جانوروں کی آلائشیں بروقت اٹھا کر تلفی کے مقامات تک پہنچائی جا سکیں۔عید الاضحی کے ایام میں کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کیلئے تمام ڈسٹرکٹ و تحصیل ہیڈکوارٹر زہسپتالوں میں ایمرجنسی یونٹس کھلے رہیں گے جہاں ایمرجنسی سٹاف تعینات رہے گا۔ اسی طرح سرجنز و دیگر سپیشلسٹ ڈاکٹرز بھی آن کال رہیں گے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024