Waqt News
Wednesday | January 20, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • ٹرمپ نے الوداعی خطاب میں بھی کورونا کو چائنا وائرس قرار دیدیا
  • پاکستان میں ایک تولہ سونے کی قیمت150 روپے بڑھ گئی
  • میرے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں، سنٹرل کنٹریکٹ نہ ملنا پی سی بی کی کمیٹی کا اپنا فیصلہ ہے۔ محمد حفیظ
  •  پاکستان نے بیلسٹک میزائل شاہین 3 کی کامیاب پرواز کا تجربہ کیا جو سطح سے سطح تک ہر قسم کا وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔آئی ایس پی آر
  • یوٹیوب نے ڈونلڈ ٹرمپ پر عائد پابندی میں توسیع کردی

خطبہ حج، حفیظ اللہ نیازی اور مولانا کے حلوے مانڈے!!!!

Jul 31, 2020 8:35 AM, July 31, 2020
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
خطبہ حج، حفیظ اللہ نیازی اور مولانا کے حلوے مانڈے!!!!

لبیک اللہم لبیک لا شریک لبیک ان الحمد والنعمت لک والملک لا شریک لک کی صدائیں ہیں بیت اللہ میں خطبہ حج ہوا ہے۔ اس سال حج کرونا وائرس کی تباہ کاریوں کے باعث محدود پیمانے پر ہوا ہے۔ کرونا وائرس کی وجہ ہونے والا سارا نقصان ایک طرف لیکن اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے جو ہماری مذہبی آزادی چھنی ہے اس کا ازالہ ممکن نہیں ہے۔ ہم کئی ماہ سے اپنی مساجد کی رونقوں میں کمی دیکھ رہے ہیں ہم نے رمضان المبارک انہی پابندیوں میں گذارا ہے اور اب حج کے موقع پر بھی دنیا بھر کے مسلمان اس اہم مذہبی فریضے کو ادا کرنے سے محروم رہے ہیں۔ ہمارے لیے اس سے بڑھ کر کوئی نقصان نہیں ہے کہ ہم اللہ کے گھر حاضری کے قابل نہیں رہے، ہم مسجد نبوی جا کر دورد پاک پڑھنے سے محروم ہو گئے، ہم اللہ کے گھر سجدوں سے محروم ہو گئے، ہم عبادت کی نعمت سے محروم ہو گئے۔ اس سال حج ادا نہ کرنے والوں کو دوبارہ یہ موقع کب ملے کوئی نہیں جانتا لیکن لاکھوں لوگ بیت اللہ شریف اور مسجد نبوی میں عبادات سے محروم رہے ہیں۔ یوں اس سال کا رمضان المبارک اور ذی الحج ہمیں بہت بڑا سبق دے کر جا رہا ہے۔ ہم جو ہر وقت ایک دوسرے کے گلے کاٹنے، مال بنانے، دولت جمع کرنے دوسروں کا حق کھانے، ظلم کرنے میں مصروف تھے اس دنیا میں اتنے مگن ہو گئے کہ درست غلط کی تمیز بھول گئے حلال و حرام کا فرق بھلا بیٹھے اس دوڑ میں ہمیں معافی کا موقع نہ ملے استعفار کے بغیر ہم دنیا سے چلے جائیں تو ہمارا کیا بنے گا۔ کرونا کی وجہ سے ہم اللہ کے حضور پیش ہونے سے محروم رہ گئے اسی حالت میں دنیا سے چلے گئے تو واپسی کا کوئی راستہ نہیں ہے۔ اللہ کی رحمت ہی کام آ سکتی ہے۔ عبادت ہی ہمارے لیے نجات کا راستہ ہے۔ مسجد نمرا سے شیخ عبداللہ بن سلیمان نے خطبہ حج میں کہا ہے کہ دنیا پر مشکلات اللہ کی طرف سے امتحان ہے اور عبادات سے ہی مصیبت سے چھٹکارا ملتا ہے۔ اللہ کے حکم سے مصیبتیں آتی اور دور ہوتی ہیں مشکلات دائمی نہیں اللہ کا فرمان ہے کہ ہر مشکل کے بعد آسانی ہے۔ اللہ تعالیٰ انسان کے لیے مشکل نہیں آسانی چاہتا ہے۔

 اشیاء کی من مانی قیمتیں وصول کرنیوالے ہمدردی کے مستحق نہیں:کمشنر 

ان تمام مسائل پر نظر دوڑائیں تو معلوم ہو گا کہ ان مشکلات کی وجہ ہم خود ہیں۔ شیخ عبداللہ بن سلیمان نے خطبہ حج میں فرمایا ہے کہ اللہ انسان کے لیے مشکل نہیں آسانی چاہتا ہے۔ قرآن کریم میں ہے کہ تمہارے اوپر آنے والی مصیبتیں تمہارے ہاتھوں کا کیا دھرا ہیں۔ اللہ نے ہمیں حکم دیا ہے کہ انصاف کرو بیشک اللہ انصاف کرنے والوں کو پسند فرماتا ہے۔ خطبہ حج میں شیخ عبداللہ بن سلیمان نے کہا ہے کہ قرآن مجید میں عدل و انصاف کا درس دیا گیا ہے۔ کیا ہم انصاف کرتے ہیں ہم دوسروں سے انصاف تو دور کی بات خود سے انصاف نہیں کرتے ہم اللہ کی عطاء کردہ صلاحیتوں سے انصاف نہیں کرتے۔ ہم تقسیم کے معاملے میں انصاف نہیں کرتے۔ آج معاشرے میں ناانصافی عروج پر ہے۔ اگر ہم مصائب و مشکلات سے نجات چاہتے ہیں تو ہمیں اللہ کے احکامات پر عملدرآمد کرنا ہو گا۔ ان احکامات کو زندگیوں پر نافذ کرنا ہو گا۔ ہم قرآن کریم کا مطالعہ کریں نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی سیرت طیبہ کو دیکھیں ہم ہر قدم پر قرآن کے احکامات اور نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلَّم کے احکامات کی روگردانی کر رہے ہیں۔ اتنی کھلم کھلا خلاف ورزیوں کے بعد بھی ہم یہ سمجھتے ہیں کہ سب ٹھیک ہو رہا ہے اور سب ٹھیک ہو جائے گا یہ سب تباہی و بربادی ہمارے اعمال کا نتیجہ ہے۔ یہ محدود حج ہمیں پیغام اور سبق دے رہا ہے کہ ہم واپس اپنی بنیاد پر آ جائیں، ہماری فلاح مال و دولت جمع نہیں بلکہ خرچ کرنے میں ہے۔

سالانہ  ترقیاتی منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں:ڈی سی حافظ آباد

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس سے متعلق قانون سازی پر حکومت اور قانون سازی میں مثبت کردار ادا کرنے والی اپوزیشن جماعتیں مبارکباد کی مستحق ہیں۔ ملک و قوم کے بہتر مستقبل کے لیے پارلیمنٹ میں موجود سیاسی جماعتوں کو متحد ہو کر قانون سازی میں حصہ لینا چاہیے۔ حکومت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اپوزیشن ساتھ نہ دیتی تو مشترکہ اجلاس سے بل منظور کروایا جا سکتا تھا۔ حکومت کو دل بڑا کرنا چاہیے۔ حکومت اپوزیشن کے ساتھ اپوزیشن نہ کرے۔ اپوزیشن نے جو کچھ اسپیکر کے گھر کیا ہے اگر کوئی معاہدہ نہیں ہو سکا تھا تو اخلاقی طور پر اسے اسمبلی میں بیان کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔ حکومتوں کو مسائل کا سامنا رہتا ہے حزب اختلاف کی جماعتوں کے اپنے مسائل ہوتے ہیں لیکن حکومت کو ایسے معاملات میں دل بڑا کرنا چاہیے اگر حکومت سختی دکھاتی رہے گی تو مسائل بڑھتے رہیں گے۔ جہاں قومی سلامتی اور بنیادی اصولوں پر بات آئے وہاں سمجھوتا نہ کریں لیکن اس کے علاوہ دیگر معاملات میں حکومت کو اپوزیشن کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے پر زور دینا چاہیے۔ اسمبلیوں میں عوام کے بنیادی مسائل کے حل پر زور دینا چاہیے۔

 عمر ان خا ن لٹیروں کے احتساب کیلئے پرعزم ہیں: شکیلہ سلیم رانا

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے معاملے پر مولانا فضل الرحمن کی جماعت کا رویہ خاصا منفی اور حیران کن رہا ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینیٹر مولانا عطاء الرحمٰن کہتے ہیں کہ ہمارے موقف کو کیوں نہیں سنا جاتا کیا ہم دشمن ہیں۔ مولانا کو چاہیے کہ دوسروں سے پوچھنے کے بجائے اپنے اعمال اور فیصلوں پر غور کریں کوئی آپکو دشمن نہیں سمجھتا لیکن آپ پاکستان کے بہتر مستقبل کے لیے ہونے والی قانون سازی کا حصہ نہ بنیں اور صرف ذاتی مفادات اور اختلافات میں اپوزیشن پر بھی تنقید کریں تو کسی کو کیا ضرورت ہے کہ وہ آپکو دشمن کہے۔ جب آپ اس اہم قانون سازی پر اپوزیشن سے گلہ کریں کہ انہوں نے حکومت کا راستہ دیا ہے تو سب سمجھ آتی ہے کہ دشمنی کون کر رہا ہے یہ قانون سازی حکومت نہیں ملک کے لیے کی گئی تھی۔ شاید وہ چاہتے ہیں کہ یا تو افغانستان میں کوئی جنگ شروع ہو یا کہیں اور کوئی جگہ جنگ کا میدان لگے اور مولانا اس کی آڑ میں اپنا کاروبار چلائیں اب یہ ممکن نہیں رہا۔

گوجرانوالہ:   بازاروں ،دکانوں پرمضر صحت اشیا ء کا دھندا دھڑلے سے جاری

پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی و نظریاتی کارکنوں میں آج ہم حفیظ اللہ نیازی کی خدمات پر روشنی ڈالیں گے۔ حفیظ اللہ نیازی کی پی ٹی آئی کے لیے بہت خدمات ہیں یہ وہ شخصیت ہیں جو عمران خان کے نظریے پر برسوں ان کے ساتھ چلتے رہے۔ پی ٹی آئی کو کھڑا کرنے میں ہر وقت مصروف رہے۔ اگر ہم پی ٹی آئی کے لیے جدوجہد کرنے والوں کا ذکر کریں تو عمران خان

کے بعد دوسرا نام حفیظ اللہ نیازی کا ہے۔ مختلف شعبوں میں ملک کی معروف اور بااثر شخصیات کو عمران خان کے قریب لانے میں حفیظ اللہ نیازی کا کردار سب سے نمایاں ہے انہوں نے یہ کام ذاتی تعلقات کی بنا پر کیا۔ مختلف اہم اور بااثر حلقوں میں ان کے تعلقات بہت اچھے رہے ہیں۔ یہی وجہ تھی کہ حفیظ اللہ نیازی‘ حمید گل، حسن نثار اور حفیظ خان سمیت درجنوں افراد کو عمران خان کے قریب لائے۔ بلاشبہ ان سب لوگوں کو عمران خان کی ایمانداری ملک سے محبت اور مقصد کے ساتھ جڑے رہنے کے جذبے نے بھی متاثر کیا لیکن ملاقاتوں اور ان افراد کو قائل کرنے کا کریڈٹ حفیظ اللہ نیازی کو ہی جاتا ہے۔ وہ ایک سمجھدار اور کامیاب کھلاڑی تھے جو ہر وقت بہتر منصوبہ بندی میں مصروف رہتے اور مسائل اور فیصلوں کا ہر پہلو سے جائزہ لیتے تھے۔ وہ ستانوے کا الیکشن ہو یا ننانوے کے حالات یا پھر دو ہزار دو یا دو ہزار سات حفیظ اللہ نیازی نے ہر جگہ آنے والے حالات کے بارے بہتر رائے عمران خان کے سامنے رکھی۔ چند سال قبل دونوں کے مابین اختلافات پیدا ہوئے حفیظ اللہ نیازی جذبات میں اظہار خیال کرتے رہے اور پھر یہ سلسلہ بڑھتا چلا گیا غلط فہمیاں پیدا ہوتی رہیں اور دونوں کے راستے جدا ہو گئے۔ آج بھی حفیظ اللہ نیازی میڈیا میں پاکستان تحریکِ انصاف یا عمران خان کے بارے کچھ بولتے ہیں تو وہ تنقید نہیں بلکہ ان کے الفاظ عمران خان سے محبت کا اظہار ہیں۔ تعلقات میں خرابی سے ان کے اخلاص کو ہدف یا مشکوک نہیں بنایا جا سکتا۔ دونوں طرف سے مسئلہ انا کا ہے حفیظ اللہ نیازی بھی اس میں مبتلا ہیں اور عمران خان بھی اسی انا کا شکار ہیں۔ یہ ان کا اخلاص اور تحریک انصاف کے نظریے سے پیار ہے۔ جب ایک سیاسی جماعت کو اپنے ہاتھوں سے بڑا کیا ہو تو بڑا کرنے والوں کے بھی جذبات و احساسات ہوتے ہیں ان جذبات کا خیال رکھنا ہی اچھے کپتان کی ذمہ داری ہے۔ آج بھی عمران خان کو ایسے مخلص، محنتی اور درست راستہ دکھانے اور غلطیوں کی نشاندہی کرنے والے ساتھیوں کی ضرورت ہے۔ عمران خان کو جن مسائل کا سامنا ہے ان میں سرفہرست نظریاتی دوستوں کی کمی ہے۔ یہ ایماندار اور بے لوث لوگ ہی اس جماعت کے حقیقی وارث ہیں۔ اگر یہ لوگ عمران خان کی مشاورت میں ہوں تو یقیناً جس خواب اور نظریے کی بنیاد پر تحریک انصاف کا قیام عمل میں آیا تھا ان خوابوں کو بھی تعبیر ملے گی۔ لازم نہیں کہ درجنوں نظریاتی کارکن چھوڑ گئے ہیں یا الگ بیٹھے ہیں یا باہر سے اپنی جماعت کا تماشہ بنتے دیکھ رہے ہیں وہ سب ہی غلط ہیں۔ کہیں قائد کو بھی اپنے فیصلوں پر نظرثانی کرنا ہو گی اچھا لیڈر وہی ہوتا ہے جو ذاتی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر فیصلے کرتا ہے۔ اپنے بہترین ساتھیوں سے انکی صلاحیتوں کے مطابق کام لیتا ہے۔ ہم حفیظ اللہ نیازی اور عمران خان کے مابین ذاتی یا خاندانی اختلافات کے خاتمے کے کیے دعاگو ہیں کیونکہ یہ آج نہیں تو کل ختم ہو جائیں گے۔ حفیظ اللہ نیازی اور ان جیسے تمام نظریاتی کارکنوں کی واپسی سے ہی تحریکِ انصاف کو نئی زندگی مل سکتی ہے۔

 عمران خان کی حکمت عملی سے اپوزیشن کے خواب چکنا چور ہو گئے:  ارقم خان
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

محمد اکرم چوہدری


مشہور ٖخبریں
  • ’’قسمت میں میری چین سے جینا لکھ دے‘‘

    Jan 11, 2021
  • فیس بک ٹوئٹر: طاقتور عالمی فیصلہ ساز

    Jan 13, 2021
  • دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

    Jan 18, 2021
  • ندیم افضل چن کسانوں کو منظم کریں

    Jan 15, 2021
متعلقہ خبریں
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان مارشل آرٹس کھیلوں کے ...

    Dec 11, 2020 | 18:24
  • پانی کی قلت کے معاملے کا جائزہ , سیف اللہ نیازی میانوالی ...

    Jul 02, 2019 | 14:25
  •  عوامی مسائل کے حل اور سہولتوں کی فراہمی حکومت کا عزم ہے ، ...

    Dec 19, 2020 | 16:35
  • ایڈمرل امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کی کمان سنبھال لی

    Oct 07, 2020 | 09:55
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • ٹرمپ نے الوداعی خطاب میں بھی کورونا کو چائنا وائرس قرار ...

    Jan 20, 2021 | 21:45
  • پاکستان میں ایک تولہ سونے کی قیمت150 روپے بڑھ گئی

    Jan 20, 2021 | 21:02
  • میرے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں، سنٹرل ...

    Jan 20, 2021 | 20:23
  •  پاکستان نے بیلسٹک میزائل شاہین 3 کی کامیاب پرواز کا تجربہ ...

    Jan 20, 2021 | 19:33
  • یوٹیوب نے ڈونلڈ ٹرمپ پر عائد پابندی میں توسیع کردی

    Jan 20, 2021 | 18:05
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • ذوالقرنین خان کی برطرفی بے معنی!!!!!

    Jan 20, 2021
  • ستارے : 20 جنوری اور مابعد 

    Jan 20, 2021
  • باجوہ ڈاکٹرائن کی بڑی کامیابی، افواجِ پاکستان ...

    Jan 19, 2021
  • ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

    Jan 19, 2021
  • رونا ہے کیوں برپا، چینی ساٹھ روپے لیکن کیسے اور ...

    Jan 18, 2021
  • 1

    دنیا بھارت کو مودی کی بدمعاش ریاست بننے سے بزور روکے

  • 2

    براڈ شیٹ معاملہ ، شفاف تحقیقات کی ضرورت 

  • 3

    ہر شہری  کو صاف پانی کی فراہمی  حکومت کی ذمہ داری 

  • 4

    پاک فوج ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے‘ ٹاپ ٹین میں شامل ہونا قوم ...

  • 5

    احتجاج جمہوری حق ہے لیکن …

  • 1

    بدھ ‘  6؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  20؍ جنوری 2021ء 

  • 2

    منگل  ‘  5؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  19؍ جنوری 2021ء 

  • 3

    پیر  ‘  4؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  18؍ جنوری 2021ء 

  • 4

    اتوار  ‘  3؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  17؍ جنوری 2021ء 

  • 5

    ہفتہ ‘  2؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  16؍ جنوری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • نواز کھوکھر،تاجی کھوکھر اور مصطفی کھوکھر 

    Jan 20, 2021
  • فارن فنڈنگ کیس کے سیاسی اثرات

    Jan 20, 2021
  • وقت کے فرعونوں سے ایک ہی سوال

    Jan 20, 2021
  • دنیا کے بدلتے حالات اور ہم ۔۔۔!!   

    Jan 20, 2021
  • پی آئی اے،1955 تا 2021ء 

    Jan 20, 2021
  • قوم کو ایک قائد چاہیے

    Jan 20, 2021
  • ملکی اور عالمی نظام

    Jan 20, 2021
  • ’’شاعری بھی کام ہے آتش مربع ساز کا‘‘

    Jan 20, 2021
  • مہنگائی …!حکومت ، اپوزیشن اور چودھری برادران 

    Jan 20, 2021
  • خطہ پوٹھوہار کی مثالی شخصیت ملک وزیرمحمد

    Jan 20, 2021
  • 1

    بخل سے بچیں‘ ضرورت مندوں کا خیال رکھیں

  • 2

    گوجرانوالہ جوڈیشل کالونی میں انڈر پاس یا فلائی اوور تعمیر کیا جائے 

  • 3

    کیسی جمہوریت؟

  • 4

    موٹروے حکام کی توجہ کیلئے

  • 5

    وفا قی وزیر دا خلہ لا پتہ لخت جگر کی تلا ش میں مد د دیں

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    جذبہء محبت

  • 2

    صحبتِ صالحہ کے نتائج

  • 3

    صبر 

  • 4

    خدادادقوت

  • 5

    طیب وطاہر وجود

  • 1

    ثقافت

  • 2

    دنیا 

  • 3

    فرمان قائد

  • 4

    اعتبار

  • 5

    واشگاف الفاظ

  • 1

    انقلاب

  • 2

    اسلام 

  • 3

    فرمودہ اقبال

  • 4

    پیغام

  • 5

    ارمغانِ حجاز

منتخب
  • 1

    دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

  • 2

    ندیم افضل چن کسانوں کو منظم کریں

  • 3

    ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

  • 4

    براڈ شیٹ جھوٹ اور لالچ 

  • 5

    ستارے : 20 جنوری اور مابعد 

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    الیکشن کمیشن نے پی ڈی ایم کی تنقید کو مسترد کردیا

  • 2

    پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس:الیکشن کمیشن نے فیصلے میں تاخیرکی وجوہات بتا دیں

  • 3

    ٹرمپ کی بیٹی ٹفنی نے منگنی کا اعلان کردیا

  • 4

    پی ڈی ایم صرف اپنے کھوکھلے بیانیئے کی وجہ سے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہی ...

  • 5

    پاک بحریہ کی کثیر الملکی بحری مشق امن کے سلسلے کی ساتویں مشق ’امن ‘کا انعقاد

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group