Waqt News
Wednesday | January 20, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • اراضی ریفرنس : نواز شریف کی تمام جائیدادیں قرق کرلیں: احتساب عدالت میں نیب کی رپورٹ
  • پنجاب 2: سیشن ، 136ایڈیشنل، 31سینئر ، 219سول ججوں کے تبادلے
  • پنجاب بھر میں مئی کے پہلے ہفتہ بلدیاتی انتخابات‘ الیکشن کمشن نے تیاریاں کرلیں
  • سانحہ ساہیوال پرہٹائے گئے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی رائے طاہر آئی جی بلوچستان تعینات
  • پارک لین ریفرنس، احتساب عدالت میں ٹرائل روکنے کیلئے زرداری کی استدعا مسترد

بھارتی جنونیت پر دنیا کو قائل کرنے کیلئے ہمیں اپنا سفارتی محاذ مضبوط بنانا ہوگا

Jul 31, 2020 8:05 AM, July 31, 2020
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
بھارتی جنونیت پر دنیا کو قائل کرنے کیلئے ہمیں اپنا سفارتی محاذ مضبوط بنانا ہوگا

قومی اسمبلی کے بعد سینٹ میں بھی انسداد دہشت گردی اور سلامتی کونسل ترمیمی بلوں کی منظوری

قومی اسمبلی کے بعد سینٹ میں بھی گزشتہ روز فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) سے متعلق دو مسودات قانون کی منظوری دے دی گئی۔ قومی اسمبلی میں یہ بل پیش ہونے کے بعد اپوزیشن بنچوں کی جانب سے سخت احتجاج اور ہنگامہ آرائی کی گئی اور اپوزیشن نے حکومت کو ٹف ٹائم دیا‘ ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں اور سپیکر ڈائس کا گھیرائو کیا تاہم سپیکر اسدقیصر نے اپوزیشن کے شورشرابے کے دوران ان بلوں پر رائے شماری کرائی اور اکثریت رائے سے انکی منظوری کا اعلان کر دیا۔ جمعرات کے روز سینٹ کے اجلاس میں یہ بل پیش کئے گئے جن کی منظوری میں حکومت کو کسی دقت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ صرف جمعیت علماء اسلام کی جانب سے ان مسودات قانون پر اعتراضات اٹھائے گئے جبکہ اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی نے ان مسودات قانون کے حق میں ووٹ دیا چنانچہ چیئرمین صادق سنجرانی نے یہ بل متفقہ طور پر منظور ہونے کا اعلان کر دیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ایوان سے خطاب کرتے ہوئے متذکرہ مسودات قانون کی منظوری پر سرکاری اور اپوزیشن بنچوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پارلیمنٹ نے آج پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ کی جانب دھکیلنے کی بھارتی سازش ناکام بنا دی ہے اور پاکستان کے گرے لسٹ سے وائٹ لسٹ کی جانب جانے میں پیش رفت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مشترکہ قومی کاز پر تمام قومی سیاسی جماعتوں کا اتفاق خوش آئند ہے جس کا دنیا کو مثبت پیغام جائیگا۔ پارلیمنٹ میں جن دو مسودات قانون کی منظوری دی گئی ان میں انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2020ء اور اقوام متحدہ (سلامتی کونسل) ایکٹ 1948ء میں مزید ترمیم کا بل شامل ہے جو مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے قومی اسمبلی اور سینٹ میں پیش کئے۔

رقوم کی عدم ادائیگی‘ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کی نیشنل بنک کے گھیراؤ کی دھمکی 

متذکرہ مسودات قانون کے حوالے سے قومی اسمبلی میں سرکاری اور اپوزیشن بنچوں کے مابین تلخ کلامی اور سخت ہنگامہ آرائی کی نوبت لانے والی جو ناخوشگوار صورتحال پیدا ہوئی جس کے باعث سپیکر کو اجلاس کی کارروائی تین بار دس دس منٹ کیلئے ملتوی کرنا پڑی اور اپوزیشن کی سخت ہنگامہ آرائی کے باعث وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی تقریر بھی مکمل نہ کرسکے۔ اسکے پیش نظر سیاسی اور پارلیمانی حلقوں کا خیال تھا کہ حکومت سینٹ میں یہ بل منظور نہیں کرا پائے گی جہاں حکومت کو عددی اکثریت بھی حاصل نہیں ہے۔ اس طرح حکومت کی بل منظور کرانے میں ممکنہ ناکامی سے حکومت کی آنیوالی آزمائش کے حوالے سے مختلف قیافے لگائے جارہے تھے جبکہ حکومت کی جانب سے بلوں کی منظوری کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا عندیہ دیا جارہا تھا تاہم اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی نے سینٹ میں متذکرہ مسودات قانون کی منظوری کیلئے حکومت کا ساتھ دیکر حکومت مخالف پیدا ہونیوالی فضا یکسر تبدیل کردی جس پر جمعیت علماء اسلام (ف) کی جانب سے مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کی قیادت سے شکوہ بھی کیا گیا۔

یکساں قومی نصاب کی منظوری مل چکی‘ اب اس پر کام شروع ہے: مراد راس 

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ متذکرہ قوانین کی منظوری سے پاکستان پر بلیک لسٹ میں جانے کے خطرے کی لٹکتی ہوئی تلوار ہٹتی ہے یا نہیں اور گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکلتا ہے یا نہیں۔ اصولی طور پر تو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں بھی پاکستان کا نام ڈالنے کا کوئی جواز نہیں کیونکہ پاکستان تو خود بدترین دہشت گردی کا شکار ہے جو دہشت گردی کے خاتمے کی امریکی نیٹو جنگ میں فرنٹ لائن اتحادی کا کردار ادا کرتے ہوئے گزشتہ دو دہائیوں سے اپنی سرزمین پر دہشت گردوں سے نبردآزما ہے اور خودکش حملوں اور دہشت گردی کی گھنائونی وارداتوں میں سکیورٹی فورسز کے دس ہزار جوانوں اور افسران سمیت پاکستان کے 80 ہزار کے لگ بھگ شہری شہید ہو چکے ہیں جن میں سیاست دان اور سول حکام بھی شامل ہیں۔ ملک میں دہشت گردوں کی سرکوبی اور ان کا نیٹ ورک توڑنے کیلئے سول اور عسکری قیادتوں کے اتفاق رائے سے 22 نکاتی نیشنل ایکشن پلان ترتیب دیکر سکیورٹی فورسز کے مختلف اپریشنز کا آغاز کیا گیا۔ یہ اپریشنز آج بھی جاری ہیں اور پاکستان کی سکیورٹی فورسز آج بھی دہشتگردوں کے نشانہ پر ہیں جن کے سرپرست اور سہولت کار بھارت نے سرحدوں پر بھی پاکستان کی سلامتی کو چیلنج کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ چنانچہ بھارتی تربیت یافتہ دہشت گردوں کے ہاتھوں سکیورٹی اہلکار اور ملک کے شہری آج بھی شہید اور زخمی ہو رہے ہیں۔ گزشتہ روز بھی باجوڑ ایجنسی میں دہشتگردوں کی پاکستانی چوکی پر فائرنگ سے ایک سپاہی شہید ہوا ہے اور اسی طرح کنٹرول لائن پر رکھ چکری سیکٹر میں بھارتی فائرنگ سے گزشتہ روز تین افراد زخمی ہوئے جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ دفتر خارجہ پاکستان نے اس واقعہ پر سینئر بھارتی سفارتکار کو طلب کرکے سخت احتجاج کیا جبکہ پاک فوج نے کنٹرول لائن پر دشمن کو مؤِثر جواب دیا۔ اسی طرح پاکستان کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان کی روشنی میں دینی مدارس کی بھی سکروٹنی اور ازسرنو رجسٹریشن کی گئی جبکہ اقوام متحدہ کی لسٹ میں شامل متعدد تنظیموں اور انکے قائدین کے فنڈز اور اکائونٹس منجمد کئے گئے جس کی بنیاد پر دہشت گردی کے خاتمہ میں پاکستان کے کردار کی تو عالمی برادری کی جانب سے ستائش کی جانی چاہیے اور اسکے برعکس پاکستان کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے اور ہندو انتہاء پسندی کو فروغ دیکر مسلمانوں اور دوسری اقلیتوں کا عرصۂ حیات تنگ کرنے پر بھارت کو بلیک لسٹ میں شامل کرکے اسے اقتصادی پابندیوں کی زد میں لایا جانا چاہیے مگر ’’الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے‘‘ کے مصداق پاکستان ہی ایف اے ٹی ایف کی ہر پابندی کی زد میں ہے جو عالمی اداروں اور قیادتوں کے دہرے معیار کا عکاس ہے۔

صوبوں‘ نجی اداروں کو کرونا ویکسین درآمد کی اجازت: ہیومن رائٹس کمشن پاکستان کی تشویش

بھارت تو ہمارے ساتھ بہرصورت شروع دن کی دشمنی نبھا رہا ہے اور ہندو انتہاء پسندوں کی نمائندہ مودی سرکار پاکستان کی سلامتی تاراج کرنے کے ایجنڈے پر گامزن ہے اس لئے دہشت گردی کے خاتمہ کے حوالے سے ہمارے کسی بھی کردار‘ اقدام اور قانون سازی پر بھارت مطمئن نہیں ہوگا۔ اس تناظر میں ہمیں بھارت کے اطمینان کی خاطر قومی خودمختاری اور مفادات پر کسی قسم کی مفاہمت نہیں کرنی چاہیے اور نہ ہی بھارت کے ساتھ ریشہ خطمی کی پالیسی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں بہرحال اپنے سفارتی محاذ کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے تاکہ اقوام عالم میں ہمارے خلاف جاری زہریلے بھارتی پراپیگنڈے کا مؤِثر توڑ کیا اور بھارت پر دہشت گرد ملک کا لیبل لگوایا جاسکے۔ اگر اب بھی پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل رہتا ہے تو ہمارے لئے اس سے بڑا المیہ اور کوئی نہیں ہوگا۔

 کرونا سے نشتر میں مزید ایک مریض جاں بحق‘ سول جج بھی مبتلا 
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • ’’قسمت میں میری چین سے جینا لکھ دے‘‘

    Jan 11, 2021
  • فیس بک ٹوئٹر: طاقتور عالمی فیصلہ ساز

    Jan 13, 2021
  • ندیم افضل چن کسانوں کو منظم کریں

    Jan 15, 2021
  • دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

    Jan 18, 2021
متعلقہ خبریں
  • بھارتی چہرہ بے نقاب: کشمیریوں کی حامی برطانوی رکن پارلیمنٹ ...

    Feb 18, 2020 | 11:37
  • کسی بھی محاذ پر ہر خطرے کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں: ...

    May 04, 2019 | 21:38
  • کورونا وائرس ,دنیا بھر میں ہلاکتیں1825780ہوگئیں

    Jan 01, 2021 | 11:24
  • لمبے بال رکھنے والی بھارتی لڑکی نے تیسری بار اپنا ہی عالمی ...

    Nov 06, 2020 | 14:30
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • وزیراعظم آج جنوبی وزیرستان کا دورہ ,مختلف منصوبوں کا آغاز ...

    Jan 20, 2021 | 09:34
  • پی ڈی ایم صرف اپنے کھوکھلے بیانیئے کی وجہ سے اپنی طاقت کا ...

    Jan 19, 2021 | 22:56
  • سندھ حکومت کاکورونا ویکسین خریدنے کیلئے ایمرجنسی فنڈ قائم ...

    Jan 19, 2021 | 22:36
  • کراچی :اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھائو کے بعد تیزی کا رجحان

    Jan 19, 2021 | 22:27
  • الیکشن کمیشن نے پی ڈی ایم کی تنقید کو مسترد کردیا

    Jan 19, 2021 | 22:16
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • ذوالقرنین خان کی برطرفی بے معنی!!!!!

    Jan 20, 2021
  • ستارے : 20 جنوری اور مابعد 

    Jan 20, 2021
  • باجوہ ڈاکٹرائن کی بڑی کامیابی، افواجِ پاکستان ...

    Jan 19, 2021
  • ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

    Jan 19, 2021
  • رونا ہے کیوں برپا، چینی ساٹھ روپے لیکن کیسے اور ...

    Jan 18, 2021
  • 1

    دنیا بھارت کو مودی کی بدمعاش ریاست بننے سے بزور روکے

  • 2

    براڈ شیٹ معاملہ ، شفاف تحقیقات کی ضرورت 

  • 3

    ہر شہری  کو صاف پانی کی فراہمی  حکومت کی ذمہ داری 

  • 4

    پاک فوج ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے‘ ٹاپ ٹین میں شامل ہونا قوم ...

  • 5

    احتجاج جمہوری حق ہے لیکن …

  • 1

    بدھ ‘  6؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  20؍ جنوری 2021ء 

  • 2

    منگل  ‘  5؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  19؍ جنوری 2021ء 

  • 3

    پیر  ‘  4؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  18؍ جنوری 2021ء 

  • 4

    اتوار  ‘  3؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  17؍ جنوری 2021ء 

  • 5

    ہفتہ ‘  2؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  16؍ جنوری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • نواز کھوکھر،تاجی کھوکھر اور مصطفی کھوکھر 

    Jan 20, 2021
  • فارن فنڈنگ کیس کے سیاسی اثرات

    Jan 20, 2021
  • وقت کے فرعونوں سے ایک ہی سوال

    Jan 20, 2021
  • دنیا کے بدلتے حالات اور ہم ۔۔۔!!   

    Jan 20, 2021
  • پی آئی اے،1955 تا 2021ء 

    Jan 20, 2021
  • قوم کو ایک قائد چاہیے

    Jan 20, 2021
  • ملکی اور عالمی نظام

    Jan 20, 2021
  • ’’شاعری بھی کام ہے آتش مربع ساز کا‘‘

    Jan 20, 2021
  • مہنگائی …!حکومت ، اپوزیشن اور چودھری برادران 

    Jan 20, 2021
  • خطہ پوٹھوہار کی مثالی شخصیت ملک وزیرمحمد

    Jan 20, 2021
  • 1

    بخل سے بچیں‘ ضرورت مندوں کا خیال رکھیں

  • 2

    گوجرانوالہ جوڈیشل کالونی میں انڈر پاس یا فلائی اوور تعمیر کیا جائے 

  • 3

    کیسی جمہوریت؟

  • 4

    موٹروے حکام کی توجہ کیلئے

  • 5

    وفا قی وزیر دا خلہ لا پتہ لخت جگر کی تلا ش میں مد د دیں

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    جذبہء محبت

  • 2

    صحبتِ صالحہ کے نتائج

  • 3

    صبر 

  • 4

    خدادادقوت

  • 5

    طیب وطاہر وجود

  • 1

    ثقافت

  • 2

    دنیا 

  • 3

    فرمان قائد

  • 4

    اعتبار

  • 5

    واشگاف الفاظ

  • 1

    انقلاب

  • 2

    اسلام 

  • 3

    فرمودہ اقبال

  • 4

    پیغام

  • 5

    ارمغانِ حجاز

منتخب
  • 1

    ندیم افضل چن کسانوں کو منظم کریں

  • 2

    دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

  • 3

    براڈ شیٹ جھوٹ اور لالچ 

  • 4

    ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

  • 5

     ظفر بختاوری… اسلام آباد کی شناخت

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    برطانوی شخص نے 28 کروڑ ڈالرز کے بِٹ کوائنز والی ہارڈ ڈرائیو غلطی سے کوڑے میں پھینک ...

  • 2

    فرینکفرٹ ایئرپورٹ سے مسافروں کی آمد و رفت میں 73 فیصد کمی،37 سال کی کم ترین سطح پر

  • 3

    سنگاپور، قرنطینہ توڑ کر منگیتر سے ملنے پر برطانوی شہری کو 6 ماہ کی جیل

  • 4

    بھارتی گجرات میں ٹرک نے مزدور کچل ڈالے،13ہلاک

  • 5

    امریکا ، خام تیل کے نرخوں میں کمی

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group