پاک فضائیہ دستیاب وسائل کے بہترین استعمال سے ملکی سرحدوں کے تحفظ کے لیے آپریشنل تیار یاں یقینی بنائے گی : ائیر چیف
پاک فضا ئیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کا ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں منعقدہ ائیر سٹاف پریزینٹیشن کے شرکاء سے خطاب۔
ائیر چیف نے کہا کہ پاک فضائیہ دستیاب وسائل کے بہترین استعمال سے ملکی سرحدوں کے تحفظ کے لیے آپریشنل تیار یاں یقینی بنائے گی،پاک فضائیہ کے ہر فرد نے آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ میں بے مثال جرأت و بہادری اور استقلال کا مظاہرہ کیا۔
پاک فضا ئیہ کے سربراہ کی جانب سے آئندہ بھی دشمن کی جانب سے کی گئی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کے عزم کا اظہار ۔