کراچی میں بارش کا پانی کے ڈی اے گرڈ سٹیشن میں داخل ہو گیا متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ۔ متعدد سڑکیں بھی زیر آب آ گئیں، سپر ہائی وے پر سیلابی پانی کا بڑا ریلا پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق بارش نے شہر قائد کاحلیہ بگاڑ دیا، کراچی میں ہر طرف پانی ہی پانی جس سے لوگ گھروں میں محصور ہیں۔ اکثر علاقوں میں گھروں میں بھی پانی داخل ہو گیا جس کے سبب شہری چھتوں پر پناہ لینے پر مجبور ہو گئے۔ دو روز میں کرنٹ لگنے کے متعدد واقعات پیش آ چکے ہیں جن میں 5 بچوں سمیت 19 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ دیگر واقعات میں پانچ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ادھر کراچی والوں کیلئے ایک اور خطرے کی گھنٹی بج اٹھی، بارش کا پانی کے ڈی اے گرڈ اسٹیشن میں داخل ہو گیا اور کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ،شہر میں بجلی کے بڑے بریک ڈائون کا خدشہ ہے،پاک فوج بھی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے،شہر کے مختلف علاقوں سے تیسرے روز بھی پانی نہ نکالا جاسکا۔ شہر کی متعدد سڑکیں پہلے ہی پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں، بڑا سیلابی ریلہ سپر ہائی وے تک پہنچ گیا جبکہ سبزی منڈی ٹول پلازہ جانے والی سڑک بھی ڈوبی ہوئی ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38