مردوں کیساتھ ناکام ملاقاتوں کے بعد سابق خاتون ماڈل کا کُتے سے شادی کا فیصلہ
ویٹی کن سٹی(این این آئی) مردوں کے ساتھ سینکڑوں ناکام ملاقاتوں کے بعد تنگ آکر سابق خاتون ماڈل نے اپنے پالتو کتے کے ساتھ شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔سابق خاتون ماڈل ایلزبتھ ہاڈ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے پالتو کے کے ساتھ شادی کا فیصلہ مردوں کے ساتھ 220 ناکام ملاقاتوں کے بعد کیا۔ایلزبتھ کا کہنا ہے کہ انہوں نے 8 سال کے دوران 6 مقامات پر مردوں کے ساتھ 220 ناکام ملاقاتیں کیں جو ایک سانحہ ہے۔ایلزبتھ ہاڈ نے اپنے 6 سالہ پالتو کتے لوگن کے ساتھ شادی کے لیے کیتھولک چرچ سے رابطہ بھی کر لیا ہے۔سابق ماڈل گرل کا کہنا ہے کہ وہ 20 دیگر افراد کے سامنے کتے کے ساتھ شادی کریں گی، شادی کے موقع پر خود انگوٹھی پہنیں گی جب کہ لوگن ویس (کتا) کوٹ، ٹائی اور ٹاپ ہیٹ پہن کر آئے گا۔