ڈاکٹر عارفہ صبح خان کی تصنیف ’’عشق بلاخیز‘‘ منظر عام پر آ گئی
لاہور (کلچرل رپورٹر) خیابان ادب کی چیئرپرسن‘ پی ایف یو سی کی صدر‘ ادیبہ شاعرہ دانشور ڈاکٹر عارفہ صبح خان کی معرکۃ الآراء تصنیف ’’عشق بلاخیز‘‘ مارکیٹ میں آ گئی ہے۔ ’’عشق بلاخیز‘‘ ڈاکٹر عارفہ کی پندرہویں کتاب اور شاعری کا تیسرا مجموعہ ہے۔ یہ شاعری کی اولین کتاب ہے جس میں شاعری کی تمام اصناف غزلیں‘ نظمیں‘ قطعات‘ ہائیکوز‘ قصائد‘ مرثیے‘ شہر آشوب‘ رباعیات‘ پیروڈی‘ حمد‘ نعت‘ قوالی‘ مزاحیہ شاعری غرض شاعری کے تمام نمونے پیش کئے گئے ہیں۔ ڈاکٹر عارفہ کی سیاسی اور سماجی موضوعات شامل کئے گئے ہیں۔ ڈاکٹر عارفہ نے نظیر اکبر آبادی‘ فیض احمد فیض‘ ناصر کاظمی جیسے شعراء کے کلام کی پیروڈی بھی کی ہے۔ حضرت عمر فاروقؓ‘ عمران خان اور مجید نظامی پر شاہکار نظمیں لکھی ہیں۔ ڈاکٹر عارفہ صبح خان نے شاعری کے نئے تجربے کئے ہیں۔ اس سے قبل ان کی شاعری پر دو کتابیں ’’صبح ہو گئی جاناں‘‘ اور ’’اب صبح ہونے کو ہے‘‘ شائع ہو چکی ہیں۔ ’’عشق بلاخیز‘‘ 355 صفحات پر مشتمل شاعری کی ضخیم کتاب ہے۔