رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین نے پنجاب اسمبلی کے اٹھارہ آزاد ارکان کا پارٹی میں شمولیت کا دعویٰ کردیا
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں رہنما تحریک انصاف جہانگیر کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کے اٹھارہ آزاد ارکان پارٹی میں شامل ہوچکے ہیں،مزید ارکان بھی شامل ہو رہے ہیں ,جن کا نظر یہ ہم سے ملتا ہےان کو پارٹی میں شامل کریں گے،پی ٹی آئی کے نمبر پورے ہو گئے.جہانگیرترین نے کہا کہ عمران خان جوفیصلہ کریں گےقبول ہوگا،کسی لابی کاحصہ نہیں،عمرفاروق پی ٹی آئی کےپرانےورکرہیں،ٹکٹ نہ دے کر غلطی کی .ان کا مزید کہناتھا کہ نوازشریف کو ایسی حالت میں ہسپتال لے جانا اچھی بات ہے،نوازشریف کی صحت یابی کےلیے دعاگو ہوں،اللہ تعالیٰ ان کو صحت عطا فرمائے.