ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کی لندن جائیداد ضبط کرنے کے فیصلے پرعملدرآمد میں نگران حکومت ناکام ہو گئی۔ تین ہفتے گزرنے کے باوجود وزارت خارجہ کولندن فلیٹ ضبط کرنے کی کوئی ہدایت نہیں کی گئی۔زرائع کے مطابق وفاقی حکومت کو احتساب عدالت نے ایون فیلڈ کے چاروں اپارٹمنٹس ضبط کرنے کا حکم دیا تھا ۔اس کے باوجود نگران حکومت کی جانب سے وزارت خارجہ کولندن فلیٹ ضبط کرنے کی کوئی ہدایت نہیں کی گئی۔ احتساب عدالت نے وفاقی حکومت کو ایون فیلڈ اپارٹمنٹس نیب آرڈیننس کے سیکشن 10اے کے تحت ضبط کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق نئی حکومت نوازشریف کے لندن فلیٹس ضبط کرنے کے فیصلے پرعملدرآمد کرائے گی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38