آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کی باہمت بیٹی فجر کے لئے خصوصی اقدام کرتے ہوئے پاک فوج کے زیر انتظام ادارے میں نوکری دے دی‘ آرمی چیف نے کہا فجر جیسی بچیاں ہمارے لئے مشعل راہ اور ہمت کا نشان ہیں۔ منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کی باہمت بیٹی فجر کے لئے خصوصی اقدام کیا۔ فجر کو پاک فوج کے زیر انتظام ادارے میں نوکری دے دی گئی۔ فجر کا پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔ فجر کو مزید تعلیم کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا۔ آرمی چیف نے کہا فجر جیسی بچیاں ہمارے لئے مشعل راہ اور ہمت کا نشان ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024