دو پاکستانی عازمین مدینہ منورہ میں انتقال کر گئے
مدینہ منورہ (نمائندہ نوائے وقت) مدینہ منورہ میں دو عاز مین ححج انتقال کر گئے۔ جنت البقیع میں تدفین کر دی گئی۔ دونوں کی موت ہارٹ اٹیک کےباعث ہوئی۔ مرنے والوں میں پشاور کے رہائشی غلام نبی کی اہلیہ شانی میقات ہسپتال میں جاں بحق ہوئیں۔ عابد حسین ولد ربنواز ساکنہ میانوالی تہجد کی نماز ادا کرتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے۔ ڈی جی حج کے مطابق 152 مردوں اور 97 خواتین مدینہ میں قائم ڈسپنسری سے مستفید ہوئے۔