پیپلزپارٹی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس دو اگست کو لاہورمیں طلب کرلیا گیا اجلاس کی صدارت وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کریں گے.
وزیراعظم کی ہدایت پرطلب کیے گئے اجلاس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پرغور اور صوبے میں لوڈ شیڈنگ پر عوامی رد عمل کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس سے پہلے حکومت کی اتحادی جماعتوں مسلم لیگ قاف اوراے این پی کے علاوہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے پیپلزپارٹی کے اپنے ارکان اسمبلی نے بھی صوبے میں طویل لوڈشیڈنگ پر تحفظات کا اظہاراوراس پرقابو پانے کا مطالبہ کیا تھا۔ اجلاس میں ترقیاتی فنڈز کی تقسیم کے حوالے پنجاب حکومت کے پیپزپارٹی کے ارکان کے ساتھ رویے پربھی غور کیا جائے گا۔