امدادی کارکنوں کے روپ میں امریکی جاسوسوں کی تعیناتی پر تشویش ہے: پاکستان
واشنگٹن (بی بی سی) امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ امریکی امداد سے چلنے والی غیر سرکاری تنظیموں کو پاکستانی خفیہ ادارے پریشان کرتے ہیں اور اس بارے میں انہوں نے حکومت پاکستان سے بات کی ہے۔ دوسری طرف پاکستان کی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ امدادی کارکنان کے روپ میں امریکی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں کی پاکستان میں تعیناتی پاکستان کے لئے تشویش کا باعث ہے۔