رواں برس اکتوبر میں جنوبی افریقہ میں کھیلی جانے والے سات ملکی ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹورنامنٹ کی تیاریوں کے لیے مرید کے میں کھیلے جانے والے تین ٹرائل میچز کے لیے تیس خواتین کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔ ٹرائل میچز کے دوران پچاس اوورز پر مشتمل دو اور ایک ٹوینٹی ٹوینٹی میچ میں کھلاڑیوں نے اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پی سی بی ویمن ونگ کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین فرخ زمان اور اراکین احتشام الدین اور اظہر خان نے خواتین کرکٹرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ ٹرائل میچز کے بعد تمام تیس کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لیے جائیں گے جس کے بعد ہفتہ اکتیس جولائی کو ٹورنامنٹ کے لیے چودہ رکنی حتمی سکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم اکتوبر میں جنوبی افریقہ میں سات ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی جس کے بعد نومبر میں چین میں منعقد ہونے والے ایشین گیمز میں بھی پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔