کویت سٹی (عبدالشکور ابی حسن) کویت کے کروڑ پتی شخص کے خلاف جعلی ویزوں کا کاروبار کرنے کے جرم میں وارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق کروڑ پتی شخص ویزے صرف شام، مصر اور ایرانی افراد کو ہی فروخت کرتا تھا۔ نون ایم نامی شخص نے اپنی عملی زندگی کا آغاز پولیس اہلکار کی حیثیت سے کیا۔ پولیس فورس سے مستعفی ہونے کے بعد اس نے ویزے کا کاروبار کرنا شروع کر دیا۔ ذرائع کے مطابق اس کے ایک سعودی رشتہ دار نے اس کام میں اس کی مدد کی۔ اس نے 150 جعلی کمپنیوں کے فارم اور 15 ہزار ویزے فروخت کر کے 2 کروڑ روپے کمائے۔ ذرائع نے بتایا کہ وہ شخص رولز رائز اور رئیل اسٹیٹ کا بھی مالک ہے۔ واضح رہے کہ اس کو چوتھے اور پانچویں آئینی انتخابات کے دوران بااثر افراد کی معاونت بھی حاصل تھی۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024