حب اہل بیت کے بغیر دنیا وآخرت کی کامیابی ناممکن ہے، پیرعنایت شاہ کاظمی

Jan 31, 2025

اسلام آباد(نامہ  نگار ) حب اہل بیت کے بغیر دنیا وآخرت کی کامیابی ناممکن ہے دنیا بھر میں قیام امن کے لیے حضرت امام حسین کی تعلیمات پر عمل ضروری ہے۔ پیر سید اسلم شاہ کاظمی نے اپنی زندگی عشق مصطفی اور عشق اہل بیت میں گزاری آج دنیا اسی لیے انہیں یاد کرتی ہے اور ان کے دربار پر دیئے جلا رہی ہے ان خیالات کا اظہار پیر سید عنایت علی شاہ کاظمی گدی نشین دربار سخی شاہ چن چراغ بادشاہ نے جی 14 تھری ٹھلہ سیداں میں 28 رجب کے موقع پر منعقدہ سالانہ مجلس عزا اور جلوس کے شرکا سے خصوصی خطاب میں کیا اس موقع پر سید زین علی حیدر المعروف مون شاہ سید حسنین علی حیدر ایڈووکیٹ سید ذوالقرنین علی حیدر سید وصی علی حیدر ایڈووکیٹ سید صغیر حسین شاہ کاظمی علامہ علی جواد نجفی ذاکر رائے عادل فیاض اور دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر ملکی ترقی خوشحالی و قیام امن اور پیر سید عنایت علی شاہ کاظمی کے والدین اور زوجہ محترمہ کیے بلند درجات اور ہمشیرہ محترمہ کی صحت وسلامتی کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی ۔ پیر سید عنایت علی شاہ کاظمی نے کہا کہ اپنی زندگی پاک اہل بیت کی نوکری کے لیے وقف کر دیں دنیا اور آخرت سنور جائے گی انہوں نے کہا کہ پاک اہل بیت نے محبت عشق اور بھائی چارے کا درس دیا ان کی تعلیمات پر عمل سے ہی قیام امن ممکن ہے ۔

مزیدخبریں