چکوال(نمائندہ خصوصی)انسدادِ پولیو قومی مہم 03 فروری تا 07 فروری 2025 تک جاری رہے گی ۔ اس مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 2 لاکھ 57 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے سے بچاو کے لئے حفاظتی ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔ یہ بات اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز ڈاکٹر ارسلان سکندر نے ضلع کونسل ہال میں انسدادِ پولیو آگاہی مہم سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔سیمینار میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سعید اختر، کمیونٹی کمیونیکیشن آفیسر مریم اشرف، ڈبلیو ایچ او کے نمائندے اور میڈیا کے نمائندگان سمیت سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی ۔ سیمینار سے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سعید اختر نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسدادِ پولیو مہم کے لئے ویکسی نیشن ٹیموں اور سپروائزری افسران کے زیرِ نگرانی ضلع چکوال میں پانچ روزہ رانڈ میں پولیو ٹیمیں گھروں، خانہ بدوش خاندانوں سمیت ٹرانزٹز بچوں کو بھی حفاظتی ویکسین کے قطرے پلائیں گی ۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کے نمائندگان اور سول سوسائٹی اور عوام الناس خصوصا بچوں کے والدین کے نام پیغام عام کریں. انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے محفوظ رکھنے کے لئے احساس ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ اور ملک سے پولیو فری بنانے میں کردار ادا کریں ۔
2 لاکھ 57ہزار سے زائد بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گے، ڈاکٹر ارسلان
Jan 31, 2025