مری(نمائندہ خصوصی)مرکزی انجمن تاجران مری کے منتخب چیئرمین،لیگی رہنما وسابق نائب ناظم مری سٹی مرزا سہیل بیگ،مری کے معروف شاعر وادبی شخصیت مرزا آصف بیگ،ن لیگ کے رہنما ومعروف کاروباری شخصیت مرزاشاہد بیگ کی ہمشیرہ جو انگلینڈ میں مقیم ہیں مختصر علالت کے بعدقضائے الہی سے انتقال کرگئیں،مرحومہ کو انگلینڈ میں سپر دخا ک کردیاگیا،نمازجنازہ میں یوکے میں مقیم عزیزو اقارب اورپاکستانیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اوردعاکی کہ اللہ پاک مرحومہ کوجنت الفردوس میں اعلی مقام اورپسماندگان کوصبر جمیل عطا فرمائیں۔
مرزاشاہد بیگ کی ہمشیرہ انتقال کرگئیں
Jan 31, 2025