حکومت انٹرنیٹ فراہمی کیساتھ سستی بجلی کی مستقل فراہمی بھی یقینی بنائے، شیری رحمٰن 

Jan 31, 2025

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) سینیٹر شیری رحمٰن ہے کہا ہے کہ سستی بجلی حاصل کرنا ہر پاکستانی شہری کا حق ہے اور حکومت کو چاہیئے کہ انٹرنیٹ کی فراہمی کے ساتھ ساتھ لوگوں کو سستی بجلی کی مستقل فراہمی بھی یقینی بنائیں  انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو رینیوایبل فرسٹ اور پاکستان سولر ایسوسی ایشن  کے زیر اہتمام ایک روزہ سولر انرجی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا سینیتر شیری رحمٰن نے کہا کہ آج کے دور میں بھی ہم یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ صبح ناشتے کے وقت گیس ہوگی یا نہیں توانائی یعنی بجلی اور گیس بھی انٹرنیٹ کی طرح عوام کا بنیادی حق ہے انہوں نے کہا کہ یہ دکھ کی بات ہے کہ لوگ آج کے دور میں بھی توانائی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم ہیں اور ا?ئے دن گیس سلنڈر کے دھماکے برداشت کرنا پڑتے ہیں۔ ان کہا کہنا تھا کہ ہر گھر میں بنیادی ضرورت کی عدم فراہمی کی وجہ سے مائیں، بچے، بوڑھے پریشان ہیں۔ کچھ ناشتہ نہیں کرپاتے، بچے صحتمند غذائیں کھانے سے محروم ہیں جس کی وجہ سے بیماریاں اور بچوں میں کمزوریاں بڑھ رہی ہیں انہوں نے کہ کہ بچوں کو گھر پور اسکول کا کام کرنے کے لئے بھی الیکٹریسیٹی کی ضرورت پڑتی ہے۔ سینیٹر کا کہنا تھا کہ ہمیں مستقل اس پر کام کرنے اور پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔ شیری رحمان کے کہا کہ دوسری جانب پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے بری طرح متاثر ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سولرائزیشن کے بعد ہی یقینی انرجی فراہم کی جاسکتی ہیکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رینیوبل فرسٹ کی چیف ایکیزیکیٹو ذیشان اشفاق نے بتایا کہ گزشتہ تین برسوں میں بجلی کے نرخ بڑھنے کے باعث لاکھوں لوگ سولر پینل لگارہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ گزشتہ اٹھارہ ماہ میں بائیس گیگا واٹ سے زیادہ کے سولر پینلز درا?مد کئے گئے ہیںایک روزہ شمسی توانائی کانفرنس سے خطاب میں رینیوبل فرست کے ڈائریکٹر محمد مصطفی امجد کا کہنا تھا کہ پاکستان ا?ج تک اپنے گرڈ سٹیشن میں چھ سو میگا واٹ بجلی بناسکا ہے جبکہ بائیس ہزار میگاواٹ سولر پینل چائنہ سے درا?مد کرچکا ہے۔

مزیدخبریں