دھاندلی زدہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی :افضال حیدر

Jan 31, 2025

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سٹی صدر میاں افضال حیدر اور جنرل سیکرٹری حاجی محمد اقبال شیخ نے کہا ہے کہ دھاندلی زدہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ثابت ہوئی ہے ۔پاکستان پر دو خاندانوں نے اب تک حکومت کی اور اقتدار کی باریاں لگائیں مگر عوام کی بہتری کیلئے کچھ نہیں کیااور اب یہ ملکر ملک کو دیوالیہ کرنے میں مصروف ہے، معیشت کو سنبھال پانا ان کے بس کی بات نہیں یہ صرف بربادی کے علمبردار ہیں۔

مزیدخبریں