مانانوالہ(نامہ نگار)اعلٰی حکام کی عدم توجہ سے نادراسنٹرمانانوالہ میں سائلوں کا شدیدمشکلات کا سا منا ہے ،سائلوں کی کثیرتعدادنے’’ نوائے وقت ‘ ‘ کو بتایا آصف اورعمران وغیرہ کئی شہریوں نے شناختی کارڈ کے لیے کئی ماہ قبل فارم جمع کرائے لیکن تاحال شناختی کارڈنہیں ملا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر سہیل ندیم کوبھی کئی بارسائلوں نے نادراآفس میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا،درخواستیں بھی دیں لیکن سائلوں کے مسائل حل نہیں ہوئے ۔کئی سائلوں نے انچارج نادراسنٹرمانانوالہ ثاقب علی اورآئی اوفوجی ذوالفقارکے رویہ کے بارے میں بھی آگاہ کیالیکن سائلوں کے مسائل جوں کے توں ہیں ۔ نادرا سنٹرمیں خواتین سائلوں کو زیاد ہ مشکلات کا سامناہے ۔ مقامی شہریوں نے چیئرمین نادرالیفٹیننٹ جنرل منیرافسر ،وزیرداخلہ محسن نقوی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
نادراسنٹرمانانوالہ میں سائلوں کوشدیدمشکلات کا سامنا
Jan 31, 2025