
پاکستان اور آئی ایم ایف کے وفد کے درمیان ہونے والے مذاکرات کا اعلامیہ سامنے آ گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کر دہ اعلامیے میں کہا گیاہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے معاشی صورتحال پر بریفنگ دی ، انہوں نے معاشی اصلاحات سے متعلق بھی آگاہ کیا ، اسحاق ڈار نے کہا کہ ماضی میں آئی ایم ایف پروگرام کامیابی سے مکمل کیا تھا ، موجودہ قرض پروگرام بھی مکمل کریں گے ،معاشی اصلاحات کیلئے پرعزم ہیں،معاہدے کو مکمل کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے ، گیس سیکٹر کے گردشی قرض ختم کرنے کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی بنائی ہے ، توانائی شعبے میں اصلاحات متعارف کروائی جارہی ہیں۔اعلامیے میں کہا گیاہے کہ نویں اقتصادی جائزے کی تکمیل کیلئے مل کرکام کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیاہے ۔