پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عدالت ویڈیو لنک کے ذریعے عمران خان کا بیان لے۔زمان پارک لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان کی رپورٹس عدالت میں پیش کی ہیں، پی ٹی آئی چیئرمین نے اگر سفر کیا تو ہڈی فریکچر ہونے کا خدشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں نے عمران خان کو سفر کرنے سے منع کیا ہوا ہے، معزز عدالت ویڈیو لنک کے ذریعے بیان لے۔پی ٹی آئی رہنما نےسوال کیا کہ عمران خان کو سیکیورٹی کون فراہم کرے گا؟ پی ٹی آئی چیئرمین پہلے ہی سیکیورٹی خدشات کا اظہار کرچکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان قوم کو بتا چکے کہ آصف علی زرداری نے افغانستان کی ایک تنظیم کو پیسے دیے ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38