
پشاور میں خودکش دھماکے پر نگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے صوبے میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا۔خیبرپختونخوا میں کل قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔اعظم خان کا کہنا ہے کہ حکومت شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔نگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔