
پشاور کی پولیس لائنز میں ہونے والے خود کش دھماکے کے بعد کراچی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق ڈی جی نے اس ضمن میں تمام سیکٹر کمانڈرز کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ترجمان نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ رینجرز کی جانب سے پیٹرولنگ اور اسنیپ چیکنگ کو مزید بڑھا دیا گیا ہے۔شہر قائد کی مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر مذہبی مقامات پر سیکیورٹی مزید سخت کی گئی ہے جب کہ رینجرز کو پولیس کے ساتھ مل کر مشتبہ علاقوں کی مشترکہ کومبنگ آپریشن کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔