کراچی : کراچی سمیت سندھ بھر میں چوبیس گھنٹے کے لئے سی این جی اسٹیشنز کھول دیئے گئے۔کل صبح سے سی این جی اسٹیشنز مزید 3 دن کے لیے بند کر دئیے جائیں گے۔
حکومت کی جانب سے کراچی سمیت سندھ بھر میں 4 روز کی بندش کے بعد آج صرف 24 گھنٹے کے لئے سی این جی اسٹیشنز کھول دیے گئے ہیں ۔سی این جی اسٹیشنز کھلتے ہی پمپ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی۔
4 روزہ بندش کے بعد آج صبح 8 بجے کھلنے والے سی این جی اسٹیشنز کو کل صبح آٹھ بجے سے دوبارہ 3 دن کے لیے گیس کی فراہمی معطل ہو کائے گی۔ سی این جی اسٹیشنز کے ساتھ آرایل این جی پرمنتقل ہونے والے اسٹیشنز بھی شیڈول پرعملدرآمد کریں گے۔
مہنگائی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ سے پریشان رکشہ ڈائیور ز کا کہنا ہے کہ سی این جی کی بندش کے باعث گھر کا چولہا جلانا مشکل ہو گیا ہے۔