اداکار عدنان صدیقی نے کہا ہے کہ انہیں ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو میں کام کرنے کا کوئی افسوس نہیں ہے۔عدنان صدیقی نے کہا کہ ہ انہیں مصنف خلیل الرحمان قمر کے موقف کی وجہ سے ڈرامہ سیریلمیرے پاس تم ہو میں کام کرنے کا کوئی افسوس نہیں ہے، ہر ایک کا اپنا موقف اور رائے ہوتی ہے کوئی اس کو تسلیم کرتا ہے اور کوئی اس سے اختلاف کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ وہ مداحوں کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ان کے کام کر سراہا ، انہوں نے کہا کہ 1994 میں پاکستان ٹیلی ویژن کا ڈرامہ سیریلعروسہ میں ان کے کردار کو بہت سراہا گیا تھا اور انہیں اسی کردار کے نام سے پکارا جانے لگا اور اب ایک بار پھر وہی دور واپس آگیا اور لوگ انہیں شہوار کے نام سے پکارنے لگے ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38