تعلیم، سائنس اور ثقافت سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کی ڈائریکٹر جنرل اودرے آزولے نے الدرعیہ میں وزارت ثقافت کے مرکز کا دورہ کیاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس موقع پر سعودی عرب کے نائب وزیر ثقافت حامد بن محمد فائز نے آزولے کا استقبال کیا۔ دورے کے دوران ثقافتی شعبوں میں تعاون کے راستوں پر تبادلہ خیال ہوا۔آزولے کی نائب وزیر ثقافت کے ساتھ ملاقات میں سعودی ڈیٹا بینک اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ شرف الغامدی بھی موجود تھے۔ انہوں نے اتھارٹی کے کردار اور ثقافت و فنون کے مستقبل کے حوالے سے ایک پریزینٹیشن بھی پیش کی۔ علاوہ ازیں مصنوعی ذہانت کی عالمی کانفرنس کے اہداف و مقاصد کا جائزہ لیا گیا۔ یہ کانفرنس رواں سال مارچ کے اواخر میں سعودی عرب میں منعقد ہو گی۔آزولے نے الدرعیہ میں الطریف کے علاقے کا دورہ کیا۔ اسے مملکت میں قومی ورثے کا ایک اہم مقام شمار کیا جاتا ہے اور یہ عالمی ورثے کے تاریخی مقامات سے متعلق یونیسکو کی فہرست میں بھی شامل ہے۔ اس موقع پر سعودی عرب کے نائب وزیر ثقافت کے علاوہ الدرعیہ گیٹ وے ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو جیری اینزیلو بھی موجود تھے۔ آزولے نے قریب سے اس تاریخی علاقے کا جائزہ لیا اور اس دوران قومی ورثے سے متعلق عمارتوں کے درمیان سیر کی۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024