امریکا میں مقیم پاکستانی نژاد امریکی پولیس افسر کو نیو یارک کے پولیس ڈیپارٹمنٹ کی رضاکار فورس کے اہم عہدے کے لئے چن لیا گیا ہے جس کے بعد انہوں نے اپنی یہ کامیابی مادر وطن پاکستان کے نام کر دی ہے۔ناصر سلیم کے کندھوں پر نئے عہدے کے بیج کیپٹن عدیل رانا اور لیفٹیننٹ ضیغم عباس کی جانب سے لگائے گئے جن کا تعلق بھی پاکستان سے ہے۔میڈیارپوٹس کے مطابق امریکا میں مقیم پاکستانی ناصر سلیم گزشتہ 30 برسوں سے نیویارک پولیس میں فرائض انجام د ینے کے بعد پہلے پاکستانی اور مسلمان بن گئے ہیں جنہیں نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 5 ہزار اہلکاروں کا معاون ڈپٹی چیف مقرر کیا گیا ۔ناصر سلیم کو یہ اعزاز ایک منعقدہ تقریب کے دوران دیا گیا جس میں پولیس افسران سمیت پاکستانی کمیونٹی کے افراد بھی شامل تھے۔ناصر سلیم معاون ڈپٹی چیف کے عہدے کا حلف لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران جذباتی ہو گئے ، اس دوران ان کا کہنا تھا کہ یہ میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے، میں اپنے اس اعزا زکو پاکستان کے نام کرتا ہوں۔معاون پولیس افسران کا کام عام پولیس کی معاونت اور ان کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے اداروں کو کھوجنے اور ان کی اطلاع دینا ہوتا ہے ۔ناصر سلیم کے کندھوں پر نئے عہدے کے بیج کیپٹن عدیل رانا اور لیفٹیننٹ ضیغم عباس کی جانب سے لگائے گئے جن کا تعلق بھی پاکستان سے ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024