ایران کے لیے امریکا کے خصوصی نمائندے برائن ہک نے کہاہے کہ امریکی پابندیوں نے خطے میں ایران کے جنگی میکانزم کی فنڈنگ کو بڑی حد تک مشکل بنا دیا ہے۔ ہم ایرانی نظام کے سامنے ایک طاقت ور موقف کے حامل ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہک نے واضح کیا کہ ایٹمی توانائی کی ایرانی ایجنسی نے جوہری وعدوں کی خلاف ورزی میں اپنا کردار ادا کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی نظام کو درپیش ایرانی خطرے کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔امریکی نمائندے نے باور کرایا کہ ایرانی نظام اپنے عوام کے وسائل اور دولت کا استحصال کر کے انہیں خطے میں تنازعات کا پیٹ بھرنے کے واسطے استعمال کر رہا ہے۔برائن ہک کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ایرانی عوام کے حوالے سے ایرانی نظام کے جھوٹ کا پول کھول دیا ... وہ ہی ایرانی عوام جنہوں نے امریکی پرچم روندنے سے انکار کر دیا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024