پاکستان مسلم لیگ( ن )کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ الیکٹڈ وزیراعظم کو جیل میں رکھیں گے تو سلیکٹڈ وزیراعظم کی عزت کون کرے گا، جس ٹیم کا کپتان ہی جعلی ہو وہ کیسے کارکردگی دکھا سکتی ہے۔کوٹ لکھپت جیل کے باہر پاکستان مسلم لیگ( ن )کے رہنما طلال چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا موجودہ حکومت ایک نااہل حکومت ہے، غریبوں سے انکی دال بھی چھین لی، علیمہ خان کی ایک ملک میں 2، 2 جائیدادیں نکل رہی ہیں، دونوں بہن بھائیوں نے کالے دھن کو سفید کیا۔ انہوں نے کہا سچ سرخرو ہو کر رہتا ہے، نواز شریف انہی عدالتوں سے سرخرو ہونگے، جیل میں بند کرو، نااہل کرو، جلا وطن کرو یہ فارمولہ ناکام ہوگیا، پشاور میٹرو آج تک نہ بن سکی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں حکومت کو دھکا دینے کی ضرورت نہیں وہ خود گرنے والی ہے، پرفارمنس پوری ٹیم کی ہوتی ہے، یہاں تو کپتان ہی ٹھیک نہیں ہے، عمران خان نے عثمان بزدار کو وسیم اکرم بنا کر بہت بڑی غلطی کی ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی صحتیابی کے حوالے سے حکومت کو زیادہ خیال ہونا چاہیے، نواز شریف ملک کے 3 مرتبہ وزیراعظم رہے ہیں، پی ٹی آئی سندھ میں گھناؤنا کھیل کھیل رہی ہے، بڑے بڑے لیڈر مرادعلی شاہ کو جیل بھیجنے کی باتیں کر رہے ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38