وزیر ریلوے شیخ رشید نے ممبر پبلک اکائونٹس کمیٹی نامزد ہونے پر اپنا ایجنڈا بتا دیا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف آڈٹ پیرے دیکھیں گے اور وہ چیئرمین پی اے سی کا آڈٹ کریں گے۔وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ممبر پی اے سی نامزد کر دیا، سپیکر قومی اسمبلی سے بھی ملاقات کرلی ، اسد قیصر نے ملاقات میں یقین دلایا کہ میرا جلد نوٹیفکیشن ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پبلک اکائونٹس کمیٹی میں شہباز شریف آڈ ٹ پیرے دیکھیں گے اور وہ شہباز شریف کا آڈٹ کریں گے، دو پبلک اکائونٹس کمیٹیاں کام کریں گے، ایک شہباز شریف کی پبلک اکائونٹس کمیٹی ہوگی اور ایک شیخ رشید کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ مسلم لیگ( ن )کے دور میں بھی ممبرپبلک اکائونٹس کمیٹی رہ چکے ہیں اس لئے انکی تقرری کا نوٹیفکیشن ہوتا ہے تو بھرپور انداز میں کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف ڈیل سے ناکام ہوکر ڈھیل پر آگئے ہیں، ریمانڈ کے دوران پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوسکتا، مجھے ضابطہ نکال کر دکھایا جائے کہ ریمانڈ کے دوران پر وڈکشن آرڈر کی کہاں گنجائش ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024