ضلع اٹک کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنا مشن ہے، ڈی پی او
اٹک ( نامہ نگار ) ڈی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے میڈیا کے نمائندگان سے ملاقات کی اس موقع پر صحافیوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ جرائم کے خاتمہ کو اپنا مشن سمجھتے ہیں اٹک کے باسیوں کو جرائم پیشہ عناصر سے محفوظ رکھنا ان کی اولین ترجیح ہے آئی ٹی اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے وہ جرائم کے خاتمہ کو ممکن بنائی گے اس سلسلہ میں کریمنل واچ ونگ اور دیگر سوفٹ وئیرز کو ڈیزائن کیا جا رہا ہے اور وہ اٹک پولیس کو ایک ایسا جدید نظام دینا چاہتے ہیں جو آنے والے ادوار میں بھی کار آمد ثابت ہو سکے ضلع بھر میں مصالحتی کمیٹیوں کو بھی از سر نو ترتیب دیا جا رہا ہے جن کی مدد سے مقامی مسائل کو بہتر طریقہ سے حل کیا جا سکے گا انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ عوام پولیس کے ساتھ مل کر ایک پر امن اور صحت مند معاشرے کی تعمیر و ترقی میں بھر پور کردار ادا کریں گے کیمونٹی پولیسنگ ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور ان کے دفتر کے دروازے ہمہ وقت عوام کیلئے کھلے ہیں ۔