Pact انٹر اسکولز اینڈ کلب ووشو چیمپیئن شپ حیدرآباد

31 جنوری 2018

حیدرآباد ( نامہ نگار )پہلا Pact انٹر اسکولز اینڈ کلب ووشو چیمپیئن شپ حیدرآباد کنگفو اکیڈمی نے جیت لی، دی لیڈرشپ اسکول سٹی برانچ نے دوسری اور نائیچ ہال اسکول نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ایم سی بی ہال نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میں کھیلے گئے ایونٹ کا افتتاح مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر حیدرآباد ارشاد علی مخدوم اعزازی مہمانان سیکریٹری و جوائنٹ سیکریٹری حیدرآباد اولمپک اسپورٹس کمیٹی پرویز احمد شیخ اور عائشہ ارم اور سندھ کے صدر ڈاکٹر ذولفقار علی نے کیا۔