سعودی سفارت خانہ6 فروری کے بعد بغیر بائیو میڑک کوئی عمرہ ویزا جاری نہیں کرے گا

31 جنوری 2018 (22:49)

سعودی سفارت خانہ 6فروری کے بعد بغیر بائیو میڑک کوئی عمرہ ویزا جاری نہیں کرے گا ۔ذرائع کے مطابق سعودی سفارت خانے کی جانب سے تمام منظور شدہ ٹریول کمپنیوں کو مراسلہ کے ذریعے ہدایت جاری کی ھے جس کے مطابق چھ فروری2018 سے کسی بھی کمپنی کو بائیومیٹرک رپورٹ کے علاوہ عمرہ ویزا نہیں جاری کریں ،تما م منظور شدہ کمپنیاں اپنا بکس میں 6 فروری سے بائیو میڑک سلپ منسلک کرنے کا واضح حکم دیں ۔سعودی سفارت خانے نے تمام منظور شدہ کمپنی کو ہدایت کی اگر کسی بھی کمپنی نے بغیر بائیومیڑک پاسپورٹ جمع کروائے تو اس پاسپورٹ کو اعتراض میں ڈال دیا جائے گا۔